متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیوایم) کے رہنماء خواجہ اظہارالحسن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 10 سال تک کراچی کےعوام کو نفرت کی بھینٹ چڑھایا۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی کراچی کے عوام سے مخلص نہیں ہوسکتی، پیپلزپارٹی نے شہری علاقوں کے عوام کا معاشی و اقتصادی استحصال کیا۔ انہوں ںے کہا کہ پیپلزپارٹی نے لسانی نفرت کو ہوا دیکرعوام کے درمیان خلیج پیدا کی۔ عمران خان اور بانی ایم کیو ایم ایک دوسرے کا عکس ہیں، بلاول بھٹو خواجہ اظہار نے کہا کہ پیپلزپارٹی لیاقت آباد میں کس منہ سے جلسہ کررہی ہے؟ کراچی کےعوام چار دہائیوں سے پیپلز پارٹی کو مسترد کررہے ہیں اور آئندہ بھی کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کو مسترد کریں گے۔ خیال رہے کہ لیاقت آباد میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم پر نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’مستقل قومی مصبیت نے کراچی والوں کو کچھ نہیں دیا، مشرف کے دور میں ایم کیو ایم ایک مافیا کی طرح کراچی پر قابض تھی، انہوں نے اس دور میں پانی کے منصوبے مکمل کیوں نہیں کیے؟‘ انہوں نے کہا کہ ’ہمارے احتجاج کے باوجود انہوں نے کے الیکٹرک کی نجکاری کی، ایم کیو ایم کہتی ہے ووٹ ہمیں دو گالیاں پیپلز پارٹی کو دو، جو ووٹ لیتا ہے کام کرنا اس کی ذمے داری ہوتی ہے‘۔ بلاول نے مزید کہا تھا کہ کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں اور اگر وہ ایسا کریں گے تو کراچی کے گٹروں میں بوریاں ڈال کر ایم کیو ایم کی طرح کوئی بند نہیں کرےگا، کوئی واٹر سپلائی کی لائن کے سوراخ بند نہیں کرے گا۔


Comments

Popular posts from this blog

مظفرگڑھ : سابق وزیرخارجہ وخزانہ حناربانی کھر کے خلاف بھائی کی درخواست پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا ، مقدمہ جعلسازی اور دھوکادہی کے الزام پر درج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخارجہ وخزانہ حناربانی کھر اوران کے والد پر جعلسازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا،حناربانی کھر اور والد نور ربانی کھر پر الزام ہے کہ انھوں نے جعلسازی سے قیمتی اراضی ہتھیالی۔ مظفرگڑھ کے تھانہ میں دھوکا دہی اور جعلسازی کے مقدمہ میں حناربانی کھر، نورربانی کھرسمیت 25افرادنامزد ہے۔ حناربانی پر موروثی جائیداد سے محروم کرنے کا الزام بھائی عبدالخالق نے لگایا اور کہا کہ نور ربانی کھر نے 1971سے 2002 کے دور میں جعلسازی کی اور سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرکے وراثتی جائیداد اپنے نام منتقل کرائی۔ پیپلز پارٹی کے ایم این اے نورربانی کھر،سابق گورنرپنجاب غلام ربانی کھر کے بھائی ہیں، نورربانی کھر نے زیب االنساء سےعلیحدگی کے بعد سمیرا عبداللہ سے شادی کی اور 1535 کنال 13 مرلہ جائیداد بیوی اور بیٹے بیٹیوں کے نام کردی تھی۔ یاد رہے کہ عبدالخالق کھرنے کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو جعل سازی سے جائیداد منتقل کرنے پر ملزمان کے خلاف درخواست دی تھی اور اینٹی کرپشن پولیس مظفرگڑھ نے معاملے کی تحقیقات کرکے جعلسازی ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرلیا۔